پشاور کا لڑکا جس نے بالی ووڈ پر راج کیا، اب ہم میں نہیں

پشاور کا لڑکا جس نے بالی ووڈ پر راج کیا، اب ہم میں نہیں

 

فیصل فاروقی نے 98 سالہ دلیپ کمار کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے یہ پیغام جاری کیا ہے کہ ‘انتہائی دکھ کے ساتھ میں دلیپ صاحب کی وفات کی تصدیق کر رہا ہو جن کی موت کچھ منٹوں پہلے ہوئی۔ ہمیں خدا نے بھیجا ہے اور ہم اسی کے پاس واپس جانا ہے۔’

گذشتہ کئی دنوں سے ان کی طبیعت ناساز تھی اور انھیں کئی بار ممبئی کے ہسپتالوں میں داخل کیا گیا تھا۔

دلیپ کمار کے ڈاکٹر جلیل پالکر نے بی بی سی کو بتایا کہ انھوں نے بدھ کو اپنی آخری سانسیں سات بج کر 30 منٹ پر لیں۔ ڈاکٹر جلیل کا کہنا تھا کہ ان کی موت کی وجہ طویل عرصے سے جاری عارضے ہیں۔

 

‘پشاور کا لڑکا جس نے بالی ووڈ پر راج کیا، اب ہم میں نہیں’

دلیپ کمار کی وفات کے بعد سے سرحد کے دونوں اطراف ان کے مداح انھیں یاد کر رہے ہیں اور ان کی وفات پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔ اس وقت انڈیا کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی دلیپ کمار ٹاپ ٹرینڈز میں سے ہے

Share
Skip to toolbar