پریتی زنٹا نے پشتو زبان میں کیا پیغام دیا؟

پریتی زنٹا نے پشتو زبان میں کیا پیغام دیا؟

بالی وڈ کی معروف اداکارہ پریتی زنٹا نے حال ہی میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے مداحوں سے یہ سوال بھی کیا کہ بتائیں وہ اس ویڈیو میں کون سی زبان بول رہی ہیں۔

اداکارہ کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ نہایت ہی اچھے انداز میں پشتو زبان بول رہی ہیں۔

 

پریتی زنٹا نے اپنے ویڈیو پیغام میں پشتو زبان میں کہا کہ ’سلامونہ مینہ والو، پہ کور پاتې شئ، خوندي پاتې شئ، خوشحالہ اوسئ، ايي پي اېل وګورئ د ټولو نہ مننہ‘۔

اس پیغام کا اردو زبان میں مطلب یہ ہے کہ ’تمام محبت کرنے والوں اور چاہنے والوں سلام، جہاں رہیں اپنے گھر میں شاد باد رہیں، خوش و خرم رہیں، آئی پی ایل دیکھیں، بہت بہت مہربانی‘۔

بالی وڈ اداکارہ نے پشتو زبان میں ویڈیو پیغام شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ ویڈیو پر کیپشن بھی لکھا۔

ویڈیو کیپشن میں پریتی زنٹا نے لکھا کہ ’میں آئی پی ایل کے ہر سیزن میں کرکٹ سے ہٹ کر کچھ نہ کچھ نیا سیکھنے کا موقع تلاش کرتی ہیں‘۔

Share
Skip to toolbar