پاکستان میں کورونا سے  مریضوں کی تعداد 5170 ہو گئی

پاکستان میں کورونا سے مریضوں کی تعداد 5170 ہو گئی

آج اب تک کورونا وائرس کے باعث 2 افراد جاں بحق اور 134 نئے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سندھ میں 93، پنجاب میں 39 جب کہ اسلام آباد اور  آزاد کشمیر میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے، نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 5170 ہو گئی ہے۔

خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا میں ہفتے کو 41 نئے کیسز اور 6 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جس کے بعد صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 697 اور ہلاکتیں 31 ہوگئی ہیں۔

صوبائی وزیر صحت تیمور خان جھگڑا نے بھی کے پی میں ہلاکتوں اور نئے کیسز کی تصدیق کی۔

تیمور خان نے بتایا کہ صوبے میں اب تک 142 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Share
Skip to toolbar