اس مقصد کے لئے کاونسلنگ روم بنایا گیا ہے جہاں پر لواحقین کو اپنے مریض کی حالت کے بارے میں معلومات دی جاے گی، مریضوں کے لواحقین اسی وقت کورونا وارڈ میں موجود طبی عملے سے بھی براہ راست گفتگو کر سکیں گے.
تیمارداروں کو ویڈیو کال کی سہولت سے ہسپتال اور طبی عملے کے بارے میں غلط تاثر ختم کرنے میں مدد ملے گی، کورونا کے مریض جب اپنے لواحقین سے بات کریں گے تو ان کو مزید اطمینان ہوگا, زہنی صحت بھی برقرار رہے گی.