شہبازشریف بھی کرونا وائرس کا شکار

شہبازشریف بھی کرونا وائرس کا شکار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ن لیگ کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف بھی کرونا وائرس کا شکار۔مسلم لیگ ن کے اعلیٰ عہدہدار کے مطابق شہباز شریف کا کرونا ٹیسٹ دو بار ہوا تھا۔ ان کا دوسری بار ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ شہبازشریف نے خود کو ماڈل ٹاؤن والی رہائش گاہ میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ن لیگ کے ذرائع کے مطابق شہبازشریف میں کرونا کی علامات ظاہرنہیں ہوئیں اور طبیعت قدرے بہتر ہے۔عطا اللہ تارڑ اور مریم اورنگزیب نے شہبازشریف کے ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی ہے اور عوام سے انکی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل

 
 


مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ سمیت شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے اور یہ سب رہنماء قرنطینہ میں ہیں۔

Share
Skip to toolbar