سنیپ چیٹ سپاٹ لائٹ ہر روز ایک ملین ڈالر تقسیم  کریں گے

سنیپ چیٹ سپاٹ لائٹ ہر روز ایک ملین ڈالر تقسیم کریں گے

انٹرنیٹ پر وائرل ویڈیوز کی دوڑ میں ٹِک ٹاک کا مقابلہ کرنا کمپنیوں کے لیے مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

 

اس حقیقت کو مد نظر رکھتے ہوئے میسیجنگ ایپ سنیپ چیٹ نے اعلان کیا ہے کہ سب سے دلچسپ مواد بنانے والے صارفین میں روزانہ ایک ملین ڈالر یعنی دس لاکھ ڈالر کی رقم تقسیم کی جائے گی۔

 

ایک الگورتھم کی مدد سے صارفین کی پسند کا اندازہ لگا کر ’سپاٹ لائٹ‘ نامی نیا فیچر صارفین کو ‘سب سے دلچسپ’ پوسٹ دیکھنے کا مشورہ دے گا۔

 

سنیپ چیٹ کا کہنا ہے کہ اس فیچر کے ذریعے پرائیویٹ اور پبلک اکاؤٴنٹز والے دونوں قسم کے صارفین کے علاوہ مقبول شخصیات کا مواد بھی شامل ہوگا۔

 

سنیپ چیٹ کے مطابق ہر روز ایک ملین ڈالر کی انعامی رقم کی سکیم کم از کم اس برس کے اختتام تک جاری رہے گی تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر یہ منصوبہ کامیاب رہا تو اسے 2021 میں بھی جاری رکھا جا سکتا ہے۔

Share
Skip to toolbar