سلمان خان، جوہی چاولہ سے شادی کرنا چاہتے تھے لیکن پھر جوہی کے والد نے ۔۔۔

سلمان خان، جوہی چاولہ سے شادی کرنا چاہتے تھے لیکن پھر جوہی کے والد نے ۔۔۔

الی ووڈ انڈسٹری کو متعدد بلاک بسٹر فلمیں دینے والی مقبول ترین اداکارہ جوہی چاولہ نے گزشتہ روز اپنی 53 ویں سالگرہ کا جشن منایا ہے، اس موقع پر اداکارہ سے متعلق کئی نئے انکشافات منظر عام پر بھی آئے ہیں، جنہیں سن کر اُن کے مداح میں حیرانی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوہی چاولہ کی سالگرہ کے موقع پر بالی ووڈ کے دبنگ خان اداکار سلمان خان کی جانب سے ایک انٹرویو کے دوران پہلی بار انکشاف کیا گیا کہ وہ اپنی جوانی کے دور میں اداکارہ جوہی چاولہ کو بےحد پسند کرتے تھے اور اُن سے شادی کرنا چاہتے تھے لیکن جوہی کے والد نے انکار کردیا۔

 

یقیناً یہ اسن کر سلمان خان اور جوہی چاولہ کے چاہنے والوں کو ضرور دھچکا لگا ہوگا کیونکہ اس سے قبل انہوں نے کبھی ایسی کوئی بات نہیں سنی، ہاں یہ ضرور سنا ہوگا کہ سلمان خان اور ایشوریہ ایک زمانے میں ایک دوسرے کو بے حد پسند کرتے تھے۔

Share
Skip to toolbar