سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے

کہ وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تنخواہیں اور پنشن گزشتہ سال کی سطح پر برقرار رہیں گی۔

صوبوں کے ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی

آئندہ مالی سال کا قومی ترقیاتی بجٹ 1324 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے جس میں سے وفاق کا ترقیاتی بجٹ 650 ارب روپے جب کہ صوبوں کا ترقیاتی بجٹ 674ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔

وفاقی حکومت نے صوبوں کے وفاقی ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کی ہے۔

رواں مالی سال کے لیے پنجاب کا ترقیاتی بجٹ 350 ارب روپے ہے تاہم حکومت نے آئندہ مالی سال کے پنجاب کا ترقیاتی بجٹ 337 ارب روپے رکھنے کی تجویز پیش کی ہے۔

رواں مالی سال کیلئے سندھ کا ترقیاتی بجٹ 279 ارب روپے ہے جو آئندہ مالی سال کے لیے 165 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔

رواں مالی سال کیلئے بلوچستان کا ترقیاتی بجٹ 108 ارب روپے ہے جسے آئندہ مالی سال کے لیے 75 ارب روپے تک رکھا گیا ہے۔

اسی طرح رواں مالی سال کے لیے کے پی کا ترقیاتی بجٹ 236 ارب روپے ہے جسے کم کر کے 100 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

Share
Skip to toolbar