سرفراز نے خود کشی کر لی

سرفراز نے خود کشی کر لی

 

بالی وڈ فلم ’پی کے‘ کے سرفراز نے خود کشی کر لیمبینہ طور پر اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے خود کشی کی۔ اداکار ممبئی میں باندرا کے گھر میں لٹکا ہوا پایا گیا تھا اور اس کے نوکر نے پولیس کو اطلاع دی تھی۔

سُشانت سنگھ کے قریبی دوست سُدھر چوہدری نے یہ بھی بتایا کہ دستاویزات کے مطابق وہ ڈپریشن کی بیماری کا علاج کروارہے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سُشانت سنگھ اپنے گھر میں اکیلے ہی رہ رہے تھے، خودکشی کی اطلاع ملتے ہی پولیس اداکار کے گھر پہنچی جہاں تاحال خودکشی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی جب کہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

پولیس نے اداکار سُشانت سنگھ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے جس کی رپورٹس کا انتظار کیا جا رہا ہے


Share
Skip to toolbar