دھونی کی 5 سالہ بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں

دھونی کی 5 سالہ بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں

بھارتی ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی بین الاقوامی کرکٹ سے تو ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں تاہم اب بھی ملکی لیگ میں چنئی سپر کنگ کی نمائندگی کرتے ہیں اور ٹیم کے کپتان بھی ہیں۔

ان دنوں انڈین پریمیئر لیگ کے میچز متحدہ عرب امارات میں جاری ہیں اور 7 اکتوبر کو چنئی سپر کنگ کو شاہ رخ خان کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ہاتھوں 10 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

چنئی سپر کنگ رواں سیزن میں خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکی ہے اور 6 میں سے 4 میچز میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے جس کے بعد چنئی کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو  سوشل میڈیا پر دھمکیاں مل رہی ہیں کہ ان کی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جائے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مہندرا سنگھ دھونی اور ان کی اہلیہ ساکشی کو 5 سالہ بیٹی زیوا دھونی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی ہے اور یہ دھمکی انسٹاگرام پر دی گئی ہے۔

 

Share
Skip to toolbar