خادم حسین رضوی  سپرد خاک، نماز جنازہ میں10 لاکھوں افراد شریک

خادم حسین رضوی سپرد خاک، نماز جنازہ میں10 لاکھوں افراد شریک

خادم حسین رضوی کے صاحبزادے حافظ سعد حسین رضوی نے نمازجنازہ پڑھائی۔ جنازے میں رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن سمیت کثیر تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔ اس موقع پر ہرآنکھ اشکبار تھی۔ خادم حسین رضوی کی تدفین ان کی مسجد رحمت العالمین کے مدرسے ابوذر غفاری میں کی گئی۔

تحریک لبیک کے مطابق جنازے میں 10 لاکھ سے زیادہ لوگ شریک تھے جبکہ حکومتی اداروں اور میڈیارپورٹس کے مطابق 5 لاکھ کے قریب لوگوں نے نمازجنازہ میں شرکت کی اوریہ لاہور کی تاریخ کا ایک بڑا جنازہ تھا۔

نہ صرف گریٹر اقبال پارک تحریک لبیک کے کارکنان، عقیدت مندوں اور مریدین سے بھرگیا تھا جس کی وجہ سے پارک میں داخلے کے تمام دروازے بند کردیے گئے۔ بلکہ بادشاہی مسجد سے ملحق گراؤنڈ، شاہی قلعہ گراؤنڈ میں بھی تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی

دوسری طرف داتا دربار سے مینار پاکستان اور پھر بتی چوک تک ہزاروں افراد نمازجنازہ کی ادائیگی کے لئے سڑکوں پرموجود تھے۔ قریبی گھروں ،دکانوں اورپلازوں کی چھتوں سمیت آزادی فلائی اوور بھی لوگوں کا جم غفیرتھا۔ دو موریہ پل سے گاڑیوں کا داخلہ بند کرکے جنازے میں شرکت کے لئے پیدل جانے والوں کواجازت دی گئی۔

Share
Skip to toolbar