حریم شاہ ننھی پری جس کی عمر صرف چار سال تھی آج اپنے ماں ،باپ سے قربان ہو گئی

حریم شاہ ننھی پری جس کی عمر صرف چار سال تھی آج اپنے ماں ،باپ سے قربان ہو گئی


حریم شاہ ننھی پری جس کی عمر صرف چار سال تھی آج اپنے ماں ،باپ سے قربان ہو گئی ،جی ہاں یہ معصوم بچی کل خٹک کالونی کوہاٹ سے لاپتہ ہوئی تھی آج صبح تقریبا ساڑھے آٹھ بجے اس معصوم بچی کی لاش خٹک کالونی کے ایک نالے سے برآمد ہوئی

۔پولیس کے ساتھ ساتھ رشتہ داروں اور محلے والوں نے ساری رات اس معصوم بچی کو تلاش کیا، صبح کے تقریبا ساڑھے آٹھ بجے اس کی لاش ایک نالی میں پڑی ہوئی ملی ۔ جس کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے KDA ہسپتال شفٹ کیا وہاں لواحقین کے مطابق ڈاکٹرز موجود ہی نہیں تھے ۔

 

3 گھنٹے پوسٹ مارٹم کا ہسپتال میں انتظار کیا گیا ۔لواحقین کی لاش کے ساتھ ہسپتال میں انتظار کرنا پڑا یقین مانو آج کوہاٹ کے لوگوں کا دل خون کے آنسو رو رہا ہے کوہاٹ کی عوام کا یہ حال ہے اس کے ماں باپ رشتہ داروں کا کیا حال ہوگا جنہوں نے اتنی پیاری سے پری کو کھویا ہے شاید ہم ان کے درد کو کبھی سمجھ نہ پائنگے۔ لیکن ہمیشہ کی طرح اس دفعہ بھی لواحقین انصاف کے منتظر ۔

 

ضلعی انتظامیہ کے مشران کا ہمیشہ کی طرح انصاف کا وعدہ اب کوہاٹ کی عوام منتظر ہے کہ انصاف کب تک مل پائے گا۔ آخر کب تک یہ سلسلہ بند ہوگا آخر کب تک ایسی پریوں کے اموات پر ہم احتجاج کرتے رہینگے۔ حکومت وقت سے مطالبہ ہے کہ مجرموں کی نشاندہی کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور حریم شاہ کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پنہچایا جائے، فوری انصاف دلوایا جائے ۔

Share
Skip to toolbar