جس کی کوئی ٹیم نہیں، اُس کی ٹیم کوئٹہ ہے

جس کی کوئی ٹیم نہیں، اُس کی ٹیم کوئٹہ ہے

پاکستان سپر لیگ کی سب سے مضبوط ٹیم کونسی ہے؟ یہ فیصلہ کرنا مشکل ہے۔

لیگ کی کونسی ٹیم مقبولیت میں سب سے آگے ہے؟ اس بارے میں بھی کوئی حتمی رائے قائم نہیں کی جا سکتی لیکن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اس اعتبار سے نمایاں ہے کہ اس کی مجموعی میچوں میں کامیابی کی اوسط 61.90 ہے جو دیگر تمام ٹیموں سے زیادہ ہے۔

لیکن جو بات کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دیگر ٹیموں میں منفرد بناتی ہے وہ یہ کہ وہ چھ ٹیموں میں واحد ٹیم ہے جو اپنے شہر کوئٹہ سے دور رہ کر کھیل رہی ہے اور اس کا اپنا کوئی ہوم گراؤنڈ نہیں ہے۔

پاکستان سپر لیگ پر بی بی سی اردو کی خصوصی کوریج

دیگر پانچ ٹیمیں وہ ہیں جو اپنے اپنے شہروں کی باقاعدہ نمائندگی کرتی ہیں ان کے اپنے ہوم گراؤنڈز بھی ہیں اور ان شہروں کے رہنے والے شائقین بھی اپنی ٹیموں کے حوصلے بڑھاتے نظر آتے ہیں۔

تو کیا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شائقین کی حمایت نہیں ملتی یا وہ خود کو تنہا محسوس کرتی ہے؟

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سربراہ ندیم عمر اس تاثر کی نفی کرتے ہیں۔

Share
Skip to toolbar