تازہ ترین خبر، خدا بھلا کرے

تازہ ترین خبر، خدا بھلا کرے

نیلام گھر کے میزبان طارق عزیز انتقال کر گئے

کستانی ٹیلیویژن کی تاریخ میں کئی دہائیوں تک چلنے والے پروگرام ’نیلام گھر‘ سے شہرت پانے والے میزبان طارق عزیز وفات پا گئے ہیں۔

پاکستان کے سرکاری ریڈیو کے مطابق ان کا انتقال لاہور میں ہوا۔ طارق عزیز کی عمر 84 برس تھی۔

جالندھر میں پیدا ہونے والے طارق عزیز نے اپنے کریئر کا آغاز ریڈیو پاکستان لاہور سے کیا تھا اور 1964 میں جب پاکستان ٹیلی ویژن کا آغاز ہوا تو وہ وہاں کام کرنے والی اولین شخصیات میں سے ایک تھے۔

طارق عزیز نے پاکستان ٹیلیویژن کی پہلی نشریات کی میزبانی بھی کی تھی۔

انھیں اصل شہرت پاکستان ٹیلیویژن پر 1975 میں شروع ہونے والے پروگرام ’نیلام گھر‘ سے ملی۔

ان کا یہ پروگرام شروع کرنے کا انداز ’دیکھتی آنکھوں، سنتے کانوں کو طارق عزیز کا سلام‘ بہت مشہور ہوا تھا۔

40 برس سے زیادہ عرصے تک جاری رہنے والے اس پروگرام کو بعدازاں ’بزم طارق عزیز‘ کا ہی نام دے دیا گیا تھا۔

طارق عزیز نے ریڈیو اور ٹی وی کے علاوہ فلموں میں بھی کام کیا تھا۔ ان کی مشہور فلموں میں سالگرہ، قسم اس وقت کی اور ہار گیا انسان شامل ہیں۔

Share
Skip to toolbar