ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے

ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے

ایلون مسک کے  مجموعی دولت 185 ارب ڈالر ہو گئی ہے جس کے بعد انھوں نے شاپنگ ویب سائٹ ایمیزون کے بانی جیف بیزوس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ایلون مسک کی دولت میں یہ اضافہ بدھ کو ان کی کمپنی ٹیسلا کے شیئرز کی قیمت میں اضافے کے باعث ہوا جس کے باعث ان کی کمپنی کی مارکیٹ میں قدر 700 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

یوں گاڑیاں بنانے والی دنیا کی پانچ بڑی کمپنیوں ٹویوٹا، واکس ویگن، ہونڈائی، جنرل موٹرز اور فورڈ کی مجموعی قدر بھی اب ٹیسلا سے کم ہے۔

دوسری جانب ٹیسلا کی بنائی گئی برقی گاڑیاں امریکہ کے بعد اب یورپ میں بھی مقبول ہوتی جا رہی ہیں۔

گذشتہ سال نومبر میں ہی ان کی کمپنی ٹیسلا کی قدر 500 ارب ڈالر تک پہنچ گئی تھی اور وہ بل گیٹس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے تھے۔

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس برسوں تک دنیا کے سب سے امیر ترین شخص تھے لیکن 2017 میں جیف بیزوس نے ان کی جگہ لے لی تھی۔

Share
Skip to toolbar