کورونا وائرس کے خاتمے تک ڈیٹنگ بند
— March 19, 2020اس حوالے سے اوکے کیوپڈ کمپنی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ کورونا وائرس کے سبب یہ وقت نہیں ہے…
ملک میں کورونا وائرس کے مجموعی تعداد 245 ہوگئی
پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 8 کیسز کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 245 ہو گئی ہے۔
پنجاب میں اب تک 34 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جب کہ بلوچستان میں 16، خیبرپختونخوا میں 16، اسلام آباد میں 4 اور گلگت بلتستان میں تین افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
گزشتہ روز پنجاب میں کورونا وائرس سے مبینہ ہلاکت سامنے آئی تھی تاہم صوبائی وزیر برائے صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میو اسپتال میں زیر علاج شخص جگر کے عارضے میں مبتلا تھا۔
سندھ میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر صوبائی حکومت شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور تفریحی مقامات کو 15 روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مزید پڑھیں۔۔
ترجمان سندھ حکومت کے مطابق 17 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد سندھ میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 172 ہو گئی ہے۔
نئے کیسز میں سے دو کا تعلق کراچی سے ہے جب کہ 15 افراد تفتان سے سکھر پہنچے تھے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کو فوری طور پر ملتوی کردیا ہے۔
سی ای او پی سی بی وسیم خان کے مطابق پاکستان سپر لیگ کو ری شیڈول کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ مزید پڑھیں۔۔
وزیراعظم عمران خان نے بھی گزشتہ روز قوم سے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ کورونا وائرس پھیلے گا لیکن گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، حکومت کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں عوام کے ساتھ ہیں۔ مزید پڑھیں۔۔
گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا وائرس کے حوالے سے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں افغانستان اور ایران کے ساتھ سرحد کو 14 روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ ملک بھر میں تعلیمی ادارے اور مدارس بھی 5 اپریل تک بند رہیں گے۔
اس کے علاوہ پاکستان علماء کونسل نے جمعے کے خطبے سے اردو بیان ختم کرنے اور مختصر عربی خطبہ پڑھنے کا فتویٰ بھی جاری کیا ہے جب کہ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے بھی امام مساجد سے فرض نمازیں مختصر کرنے کی درخواست کی ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 8 ہزار کے قریب اموات ہو چکی ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 98 ہزار ہو گئی ہے۔
اب تک سب سے زیادہ ہلاکتیں چین میں ہو چکی ہیں جہاں 3 ہزار 237 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جب کہ اٹلی میں بھی ڈھائی ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔